ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کے لیے ریڈ نوٹس ہے

 

اسلام آباد: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی حالیہ پریس کانفرنس سیاسی جماعتوں کے لیے ایک ریڈ نوٹس کی حیثیت رکھتی ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ پارلیمانی جمہوری رویہ میں پرامن مزاحمت اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرتی ہے، تاہم ٹریفک قوانین کے نفاذ کے دوران شہریوں، خواتین اور نوجوانوں کی تذلیل ہرگز نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیل میں بند قیدی اور سیاسی جماعت کے قائدین کے ساتھ ہمیشہ مہذب اور باوقار سلوک کیا جاتا ہے، اور ہر ادارہ آئین، قانون اور جمہوری اقدار کا پابند ہونا چاہیے۔

لیاقت بلوچ نے خبردار کیا کہ سیاسی قیادت اور جماعتوں کے درمیان بڑھتے فاصلے اسٹیبلشمنٹ کو مزید طاقتور بناتے ہیں، جس کے نتائج ملک میں سیاسی توازن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔