بھارتی ریاست گوا کے معروف علاقے ارپورہ میں ایک نائٹ کلب میں لگنے والی بھیانک آگ نے کم از کم 23 افراد کی جان لے لی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد کلب کے ملازمین کی بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق آگ رات تقریباً 12 بجے کچن ایریا میں گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں بھڑکی، جس نے چند ہی منٹوں میں پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ اتنی شدید تھی کہ ریسکیو ٹیمیں گھنٹوں بعد بھی تمام لاشیں نکالنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں۔
گوا کے وزیر اعلیٰ پرامود ساونت نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس المناک حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور ذمہ داران کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔
ارپورہ شمالی گوا کا انتہائی مقبول سیاحتی علاقہ ہے، جہاں دسمبر کے مہینے میں ہزاروں ملکی و غیر ملکی سیاح آتے ہیں۔ پیک سیزن کے دوران پیش آنے والے اس حادثے نے پورے خطے میں افسوس اور صدمے کی فضا پیدا کر دی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos