افریقی ملک بینن میں فوجی بغاوت،لیفٹیننٹ کرنل کا اقتدار پرقبضہ

مغربی افریقہ کے ملک بینن میں ایک لیفٹیننٹ کرنل نے اقتدار پرقبضہ کرلیا ہے۔فوجیوں کا ایک گروپ بینن کے سرکاری ٹی وی پر نمودار ہوا ہے جس نے بغاوت میں حکومت کو تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔

ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن کہلانے والے گروپ نے اتوار کو صدر اور تمام ریاستی اداروں کو ہٹانے کا اعلان کیا۔فوجیوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ کرنل پاسکل ٹیگری کو فوجی کمیٹی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

صدر پیٹریس ٹیلون 2016 سے اقتدار میںہیں اور اپریل میں صدارتی انتخابات ہونے ہیں۔

صدارتی دفتر کے مطابق بینن کے صدر محفوظ ہیں، اصل فوج دوبارہ کنٹرول حاصل کر رہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ لوگوں کا ایک چھوٹا سا گروپ ہے جو صرف ٹیلی ویژن کنٹرول کر سکتا ہے۔بینن کے وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بغاوت کی کوشش ہو رہی ہے لیکن صورتحال قابو میں ہے۔

1960 میں فرانس سے آزادی کے بعد،اس ملک میں متعدد بغاوتیں ہوئیں۔ 1991 کے بعد سےملک سیاسی طور پر مستحکم رہا ۔

گزشتہ ہفتے، گنی بساؤ میں بھی ایک فوجی بغاوت ہوئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔