فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیتن یاہو اور ٹونی بلیئر کی خفیہ ملاقات میں غزہ میں فلسطینی اتھارٹی کے کردار پر غور

تل ابیب: اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نےسابق برطانوی وزیراعظم اور غزہ کے لیے مجوزہ بین الاقوامی استحکام کمیٹی کے کوآرڈینیٹر ٹونی بلیئر کے ساتھ گذشتہ ہفتے ایک خفیہ ملاقات کی جس میں غزہ کے آئندہ حالات پر بات کی گئی۔

ٹونی بلیئر نے نیتن یاہو کو تجویز پیش کی کہ فلسطینی اتھارٹی غزہ کے کچھ مخصوص علاقوں پر محدود کنٹرول حاصل کرے، تاکہ پہلے تجرباتی طور پر دیکھا جائے کہ یہ انتظام کامیاب ہوتا ہے یا نہیں، اس کے بعد مکمل نفاذ کیا جائے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل نے اس تجویز کو فوری طور پر مسترد نہیں کیا اور اس پر مذاکرات جاری ہیں۔

ایک مغربی سفارت کار اور ایک عرب اہلکار نے بتایا کہ توقع ہے کہ سال کے آخر تک ایک بین الاقوامی ادارہ غزہ کے انتظام کے لیے قائم کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ادارہ جسے "امن کونسل ” کا نام دیا جاتا ہے۔ اس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے، مشرق وسطی اور مغرب کے تقریباً بارہ دیگر رہنماؤں پر مشتمل ہوگا، تاکہ اقوام متحدہ کے اختیار کے تحت دو سال کے لیے غزہ کا انتظام کرے۔ اس مدت میں توسیع کی جا سکے گی۔

یہ بتایا گیا کہ فلسطینی ٹکنوکریٹس کی ایک کمیٹی غزہ کے روزانہ انتظام کی ذمہ داری سنبھالے گی، جو جنگ کے بعد کام کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق منصوبے کا اعلان سنہ 2025ء کے آخر میں ٹرمپ اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو کی ملاقات کے دوران اعلان کیا جائے گا۔

اسرائیلی فوج کا غزہ میں ٹرمپ منصوبے کی حمایت کا اعلان

دوسری جانب عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اسرائیلی اخبار ”یديعوت احرونوت ”نے اپنی حالیہ اشاعت میں ایک اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ فوج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے ساتھ تعاون کی حمایت کرتی ہے اور اس کے سول مرحلے کی طرف منتقلی کی حامی ہے۔

اخبار کے مطابق عہدیدار نے بتایا کہ فوج کے اعلیٰ کمانڈرز نتن یاہو کو سفارت کاری کو ترجیح دینے اور فوج کی دوبارہ تعمیر پر توجہ مرکوز کرنے کی سفارش کر رہے ہیں۔

دو امریکی اہلکاروں اور ایک مغربی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امن عمل کے دوسرے مرحلے کا اعلان کرنے اور کرسمس سے پہلے علاقے میں نئے حکومتی ڈھانچے کا تعین کرنے کا ارادہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔