تل ابیب: غزہ حملوں میں شامل اسرائیل کے ایک اور فوجی نے خودکشی کر لی۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹ کے مطابق رافیل بارزانی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ظلم و بربریت میں شریک تھا۔
میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجی پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر کی بیماری میں مبتلا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ بیماری ماضی کی تلح یادیں، فلیش بیک یا ڈراؤنے خواب کی صورت میں روزمرہ زندگی میں خلل ڈالتی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos