نواب ظفر اللہ خان شاہوانی قاتلانہ حملے میں زخمی

 

کوئٹہ میں شاہوانی قبیلے کے سربراہ نواب ظفر اللہ خان شاہوانی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں نواب ظفر اللہ شاہوانی سمیت تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر بی ایم سی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ نواب ظفر اللہ شاہوانی کو ٹانگ میں گولی لگی، جبکہ تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔