مدینہ منورہ اور اس کے گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک گہرے بادل چھا گئے جس کے بعد بارش نے فضاء کو مزید معطر کر دیا۔
Lightning today#المدينة_المنورة pic.twitter.com/minkYReuaL
— Madinah Files (@sukkaryeater) December 7, 2025
بارش کے دوران مسجد نبویؐ میں گنبدِ خضریٰ کے اوپر دل موہ لینے والے روح پرور مناظر دیکھے گئے، جنہیں زائرین نے عقیدت سے محسوس کیا۔ بارانِ رحمت کے اس موقع پر زائرین نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور دعائیں مانگیں۔
موسم خوشگوار ہونے کے بعد شہریوں اور زائرین نے ٹھنڈی ہوا اور بارش سے پیدا ہونے والی تازگی سے لطف اٹھایا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos