راولپنڈی(اُمت نیوز)راولپنڈی میں نئی شروع کی گئی الیکٹرک گرین بس سروس میں ابتدائی مرحلے میں ہی بدعنوانی اور بدانتظامی کے واقعات رپورٹ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اڈیالہ روڈ کے روٹ پر چلنے والی گاڑی نمبر RWP EV-014 میں ڈرائیور اور کنڈکٹر کی مبینہ ملی بھگت سے کرایہ تو مکمل وصول کیا جا رہا ہے تاہم مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جا رہے۔
راولپنڈی میں الیکٹرک گرین بس سروس کے ابتدائی مراحل میں ہی کرپشن اور بدانتظامی کے واقعات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، گاڑی نمبر RWP EV-014 کے ڈرائیور اور کنڈکٹر کی ملی بھگت سے مسافروں سے کرایہ تو پورا وصول کیا جا رہا ہے، لیکن تمام مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کیے جا رہے۔… pic.twitter.com/8VSrVPc5ya
— 𝔸𝕞𝕒𝕝𝕢𝕒|🇵🇰 (@amalqa_) December 7, 2025
مسافروں کا کہنا ہے کہ جس منصوبے سے بہتر سفری سہولتوں کی امید تھی، وہ آغاز ہی میں عملے کی بددیانتی کا شکار ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور ایسا نظام متعارف کرایا جائے جس میں انسانی مداخلت کم سے کم ہو۔ تجویز دی گئی ہے کہ میٹرو بس کی طرح ٹوکن سسٹم یا کارڈ سسٹم نافذ کیا جائے تاکہ کرایہ وصولی کا پورا عمل خودکار، محفوظ اور مکمل طور پر ریکارڈڈ ہو سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos