پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی امداد کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آج آئی ایم ایف انتظامی بورڈ کا اجلاس ہو گا۔ اس قسط میں ایک ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت کے تحت اور 20 کروڑ ڈالر قدرتی آفات سے بچاؤ اور پائیدار ترقی کے لیے دیے جانے پر غور کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ بورڈ اجلاس سے پہلے پاکستان کرپشن اور گورننس کے تجزیے سے متعلق رپورٹ جاری کرے، جو پاکستان نے بورڈ اجلاس سے قبل مکمل کر دی ہے۔
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اکتوبر میں اسٹاف سطح کا معاہدہ طے پایا تھا، جو کراچی، اسلام آباد اور واشنگٹن میں 24 ستمبر تا 8 اکتوبر تک مذاکرات کے بعد ممکن ہوا۔ مذاکرات میں پاکستان کی مالی کارکردگی، مالیاتی پالیسی، اصلاحات اور موسمیاتی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایم ایف اسٹاف مشن نے پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسٹیٹ بینک کی سخت مالیاتی پالیسی کو سراہتے ہوئے سفارش کی کہ یہ پالیسی آئندہ بھی جاری رکھی جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos