لارڈز میں پی ایس ایل روڈ شو کا انعقاد،بابر اعظم اور محسن نقوی کی شرکت

 

لندن کے تاریخی کرکٹ میدان لارڈز میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا روڈ شو منعقد کیا گیا جس کا مقصد لیگ کی تشہیر، سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا اور مستقبل کی حکمت عملی کی ترویج کرنا تھا۔

ایونٹ میں پاکستانی بیٹسمین بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے شرکت کی، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ دوران روڈ شو محسن نقوی نے پی ایس ایل کے وژن، کمرشل ماڈل اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی ٹی ٹونٹی لیگز میں شامل ہے اور اس کا روڈ شو سرمایہ کاروں اور کرکٹ شائقین کے لیے لیگ کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔