ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی، جس میں دونوں ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس سے متعلق درخواست ابھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے، جس کی روشنی میں عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos