آسٹریلیا نے برسبین میں دوسرے ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (2025-27) میں اپنی مضبوط پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ کینگروز نے نئے دورانیے کے پانچوں میچز میں کامیابی حاصل کی، جبکہ انگلینڈ مسلسل دوسری شکست کے بعد ساتویں نمبر پر آگیا ہے۔
ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شروع ہوگا۔ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں جنوبی افریقہ دوسرے، سری لنکا تیسرے، پاکستان چوتھے، بھارت پانچویں اور نیوزی لینڈ چھٹے نمبر پر ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos