پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کی اہلیہ نوجوت کور سدھو نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب کی وزیر اعلیٰ بننے کے لیے 500 کروڑ روپے کی ضرورت ہے، جس کے بعد بھارتی سیاست میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
نوجوت کور سدھو نے کہا کہ ان کے پاس کسی بھی پارٹی کو دینے کے لیے پیسہ نہیں ہے، لیکن وہ پنجاب کو ایک ‘سنہری ریاست’ میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کانگریس پارٹی انہیں پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے امیدوار کے طور پر منتخب کرتی ہے تو وہ سیاست میں ضرور واپس آئیں گے۔
ان کے اس بیان پر بھارتی بی جے پی اور اے اے پی پارٹیوں نے بھی سخت ردعمل دیا ہے۔ اس بیان کے بعد پنجاب اور بھارت بھر میں سیاسی مباحثے شدت اختیار کر گئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos