ٹھٹھہ کے تاریخی علاقے پیر پٹھو میں ایک خستہ حال مکان کی دیوار گرنے کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والے بچے 10 سالہ اشرف اور 7 سالہ محمد ابڑو ہیں جبکہ 5 سالہ نورین کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق بچے کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک کمرے کی دیوار ان کے اوپر گر گئی۔ حکام نے بتایا کہ متاثرہ مکان کی حالت انتہائی خراب تھی، جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos