پشاور اور گرد و نواح میں طویل خشک سالی کے باعث بارش کی دعاؤں کے لیے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا۔ جناح پارک میں منعقدہ نماز استسقاء کی امامت خیبرپختونخوا کے چیف خطیب مولانا طیب قریشی نے کی، جس میں بارش کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
مولانا طیب قریشی نے کہا کہ موسمیاتی پیش گوئیاں قابل تشویش ہیں اور موسمی تبدیلی کے اثرات خوفناک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ سیاسی انتشار کے پیش نظر نماز استسقاء کی ادائیگی نہایت ضروری ہے اور ملکی بدامنی کے خاتمے کے لیے خصوصی دعاؤں کی ضرورت ہے۔
نماز استسقاء میں شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور اللہ تعالیٰ سے رحمت کی طلب کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos