لاہور:بلاول بھٹو آج 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

 

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچ رہے ہیں جہاں وہ تین روزہ دورے کے دوران لاہور اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں پارٹی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

دورے کے دوران بلاول بھٹو زرداری لاہور میں پارٹی تنظیم کے عہدیداروں کے نوٹیفکیشن جاری کریں گے اور پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کریں گے۔ علاوہ ازیں، وہ پی ایس ایف اور پی وائے یو کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔

پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے وسطی و جنوبی پنجاب کے عہدیداروں کو لاہور پہنچنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ملاقاتیں گورنر ہاؤس میں ہوں گی جبکہ تین روزہ دورے کے دوران عوامی ملاقاتوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔