نیوزی لینڈ کبڈی ورلڈ کپ 2025 کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے بھرپور اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو 39-38 کے انتہائی سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے دی۔
میچ کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، تاہم فیصلہ کن لمحات میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین اسکل، ہمت اور فوکس کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی اور فائنل میں اپنی جگہ یقینی بنائی۔
ایک پوائنٹ کے فرق سے حاصل ہونے والی یہ کامیابی پاکستان کبڈی ٹیم کی بڑی فتح قرار دی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں شائقین نے ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی ہے۔
پاکستان اب ورلڈ کپ فائنل میں ٹائٹل کے لیے میدان میں اترے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos