ٹوکیو: جاپان کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں 7.6 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی (جے ایم اے) کے مطابق زلزلہ پیر کی رات سمندر میں آیا۔
سی این این کے مطابق امریکہ کے جیولوجیکل سروے (USGS) کا کہنا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 15 منٹ پر ساحل سے تقریباً 70 کلومیٹر دور اور 33 میل گہرائی میں ریکارڈ کیا گیا۔
جے ایم اے کے مطابق سونامی کی اونچائی کچھ علاقوں میں 3 میٹر (10 فٹ) تک پہنچ سکتی ہے، جن میں ایواٹے، آؤموری اور ہوکائیڈو کے کچھ ساحلی حصے شامل ہیں۔ آؤموری میں 40 سینٹی میٹر (16 انچ) اونچی سونامی کی لہر پہلے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے نے رپورٹ کیا کہ ہاچینوہ کے اوموری قصبے کے ایک ہوٹل میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ کچھ ہی دیر بعد اسی علاقے میں 5.5 کا آفٹر شاک بھی آیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos