جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب  ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی، فائل فوٹو
 جی ایچ کیو میں ہونیوالی تقریب  ارشد ندیم اور اہلخانہ کے اعزاز میں ہوئی، فائل فوٹو

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کا نیشنل گیمزمیں بھی گولڈمیڈل

اولمپک ریکارڈ ہولڈر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے 35 ویں نیشنل گیمز میں جیولن تھرو ایونٹ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

پاکستان واپڈا کی نمائندگی کرنے والے ارشد ندیم نے81.81 میٹردور نیزہ پھینک کر شرکا پر واضح سبقت حاصل کی۔ یاسر سلطان نے70 اعشاریہ 77میٹر کی تھرو کے ساتھ دوسری پوزیشن لے کر سلورمیڈل پر قبضہ کیا، یاسر سلطان کا تعلق بھی پاکستان واپڈا سے ہے۔پاکستان آرمی کے محمد ابرار نے 68۔67 میٹر دور نیزہ پھینک کر تیسری پوزیشن کے ساتھ برانز میڈل پر قبضہ جمالیا۔
جیولن تھرو کے پہلے مرحلے میں 16 ایتھلیٹ شریک ہوئے جن میں سے 8 نے دوسرے مرحلے میں جگہ بنائی۔

ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں78 اعشاریہ 4میٹر دور نیزہ پھینکا، ان کی دوسری تھرو 77.77 میٹرز رہی، ارشد ندیم نے تیسری تھرو میں 81.81 میٹر دور نیزہ پھینکا۔

اولمپین ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیت کر اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کیا۔انہوں نے گزشتہ سال کوئٹہ میں ہونے والے 34 ویں نیشنل گیمز میں78 اعشاریہ 01میٹرز دور نیزہ پھینک کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔

ارشد ندیم پہلے ہی اگلے لاس اینجلس اولمپکس 2028 کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔