برطانیہ،کم عمر لڑکی سے زیادتی کے الزام میں دوافغان شہریوں کو قیدکی سزا

برطانیہ کی عدالت نے کم عمر لڑکی سے جنسی زیادتی کے کیس میں دو افغان نوجوانوں کو طویل قید کی سزا سنادی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 17 سالہ جان جہانزیب کو 10 سال 8 ماہ جبکہ اس کے ساتھی اسرار نیازال کو 9 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے فیصلہ دیا کہ دونوں افراد اپنی سزا پوری کرنے کے بعد ملک بدر کردیے جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ رواں برس مئی میں لیمنگٹن کے ایک پارک میں پیش آیا تھا، جہاں 15 سالہ لڑکی کو نشے کی حالت میں زبردستی اپنے ساتھ لے جایا گیا۔

عدالت میں پیش کی گئی ویڈیو میں ملزمان کو لڑکی کو پارک سے لے جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جسے کیس کے اہم شواہد میں شامل کیا گیا۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ دونوں افغان نوجوان گزشتہ سال برطانیہ پہنچے تھے اور پناہ کی درخواستیں جمع کروا رکھی تھیں۔

عدالت نے شواہد کی بنیاد پر دونوں کو قصوروار قرار دیتے ہوئے طویل قید اور بعد ازاں ملک بدری کا حکم جاری کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔