سعودی عرب،گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچادی

 

سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے معمولاتِ زندگی متاثر کر دیے ہیں۔

شہر ینبع میں شدید بارش اور آندھی کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ تیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کی چھتیں گر گئیں اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ ملبے کے نیچے دب کر متعدد گاڑیاں بھی متاثر ہوئیں۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اب دیگر شہروں کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے بعد مزید علاقوں میں موسم بگڑنے کا امکان ہے۔

خراب موسم کے پیش نظر جدہ اور ربیغ میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے اور کلاسز آن لائن لی جائیں گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کی وارننگ کے بعد طلبہ اور عملے کی حفاظت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا۔

ادھر مدینہ منورہ اور قریبی علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش جاری ہے جس کے باعث نشیبی مقام اور صحرائی وادیاں سیلابی پانی سے بھر گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔