IELTS میں غلط نتائج،ہزاروں افراد کو برطانوی ویزے جاری

 

بین الاقوامی انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (IELTS) میں تکنیکی اور انتظامی خامیوں کے باعث 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملنے کے بعد ہزاروں تارکین وطن کو برطانیہ کے ویزے جاری ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امتحانات کے دوران چین، بنگلہ دیش اور ویتنام میں دھوکا دہی کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ اس معاملے پر برطانوی اپوزیشن جماعت کنزرویٹو پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غلط نتائج والے افراد کو ملک بدر کیا جائے۔

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال تقریباً 3.6 ملین افراد IELTS کا امتحان دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔