ہندو لڑکی کی بھگوان کرشن سے شادی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

 

بھارت: ہندو لڑکی نے بھگوان کرشن سے شادی کر کے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا

بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بدایوں میں 28 سالہ پنکی شرما نے غیر روایتی فیصلہ کرتے ہوئے بھگوان شری کرشن کی مورتی سے شادی کر لی۔ اس تقریب میں نہ کوئی دولہا تھا اور نہ گھوڑا، بلکہ کرشن جی کی مورتی کو باضابطہ دولہا بنا کر لایا گیا۔ مورتی پر ہار ڈالے گئے، ماتھے پر سندور لگایا گیا اور سات پھیرے لیے گئے۔

پنکی شرما کے مطابق ان کی زندگی مکمل طور پر عقیدت اور بھگتی سے وابستہ ہے اور ان کی حقیقی خوشی دنیاوی رشتوں میں نہیں بلکہ خدا کی محبت اور عبادت میں ہے۔ پنکی کے والد نے کہا کہ جب بھی اس کے لیے کوئی رشتہ تجویز کیا جاتا، وہ یہی جواب دیتی کہ "میری شادی تب ہوگی جب بھگوان چاہیں گے اور وہی میرے دولہا ہیں۔”

اس انوکھی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شدید بحث چھڑ گئی ہے۔ کچھ لوگ اسے عقیدت اور شخصی آزادی کا اظہار قرار دے رہے ہیں، جبکہ دیگر اسے غیر معمولی رویہ یا انتہا پسندی کہہ رہے ہیں۔ مذہبی حلقوں میں بھی اس عمل پر مختلف رائے سامنے آئی ہیں؛ کچھ اسے روحانی محبت کا اظہار کہتے ہیں، جبکہ دیگر اسے مضحکہ خیز اور حد سے بڑھی ہوئی عقیدت قرار دیتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔