دورہ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی

لاہور: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم لاہور پہنچ گئی تاکہ ممکنہ وینیوز اور انتظامات کا جائزہ لے سکے۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) اور ایل سی سی اے گراؤنڈ کا معائنہ کرے گی۔ اس دوران پی سی بی اور سکیورٹی حکام ریکی ٹیم کو بریفنگ بھی دیں گے تاکہ دورے کے دوران میچز کے انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔

آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس کے دوران پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے تینوں میچز لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔