مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز اب آزاد جموں و کشمیر میں منعقد کیے جائیں گے، جس کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کیا۔
پی سی بی کے مطابق مظفرآباد کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید سہولیات کے ساتھ تیار کیا جائے گا تاکہ بین الاقوامی کھلاڑی بہترین معیار کے فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام کے بعد میچز کھیل سکیں۔
پی ایس ایل کے علاوہ دیگر بین الاقوامی کرکٹ میچز بھی مستقبل میں آزاد جموں و کشمیر میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ کھیل کے ذریعے امن اور ترقی کو فروغ دینا ہمارا بنیادی مقصد ہے۔
پاکستان کے اس اقدام سے ظاہر ہوتا ہے کہ کھیل اور امن کو فروغ دینے کے لیے آزاد جموں و کشمیر میں خوشگوار فضا قائم کی جا رہی ہے، اور عالمی سطح پر پاکستان کا امن پسند پیغام پہنچ رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos