بھارتی پارلیمنٹ میں اسد الدین اویسی کا دھواں دار خطاب،مودی پر تنقید

 

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے بھارتی پارلیمنٹ میں اپنے خطاب میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت حکومتی اقدامات پر سخت تنقید کی۔

اسد اویسی نے اپنے خطاب میں متعدد مواقع پر اشعار کا استعمال کرتے ہوئے حکومت اور بعض سیاسی رہنماؤں کی پالیسیوں پر کڑوی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی آئین عوام کے نام سے شروع ہوتا ہے نہ کہ کسی دیوی، دیوتا یا مذہبی علامت کے نام سے، اور اس کا مقصد شہریوں کو اظہارِ خیال اور مذہب کی آزادی فراہم کرنا ہے۔

انہوں نے بندے ماترم ترانے اور دیگر مذہبی و سیاسی مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد اور اقدار کی خلاف ورزی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ اسد اویسی نے ماضی میں قائد اعظم محمد علی جناح کے موقف اور قیامِ پاکستان کے تاریخی پس منظر پر بھی روشنی ڈالی۔

رہنما اویسی کے خطاب نے بھارت میں مذہبی اور سیاسی بحث کو ایک بار پھر گرم کر دیا ہے، اور کئی حلقوں میں اس پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔