دبئی:دنیا کا سب سے بلند ہوٹل سیل دبئی مرینا کھل گیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں دنیا کے سب سے بلند ہوٹل، سیل دبئی مرینا، مہمانوں کے لیے اپنے دروازے کھول گیا ہے۔

یہ ہوٹل دبئی مرینا، پام جمیرا اور عربین گلف کے شاندار 360 ڈگری مناظر پیش کرتا ہے۔ لندن کی آرکیٹیکچر فرم NORR گروپ نے اس شاندار عمارت کا ڈیزائن کیا ہے، جو 1,236.88 فٹ بلند ہے اور عالمی ریکارڈ کے مطابق سب سے بلند ہوٹل بن چکا ہے۔

فرسٹ گروپ کے سی ای او رابرٹ برنز نے بتایا کہ ہوٹل کا مقصد شاندار تعمیرات کرنا تھا، تاہم سب سے بلند ہوٹل بنانے کا منصوبہ ابتدائی طور پر نہیں تھا۔

سیل دبئی مرینا نے انسٹاگرام پر اعلان کیا کہ یہ ہوٹل صرف ایک عمارت نہیں بلکہ جدت، عزم اور خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی علامت ہے اور دبئی کی پیش قدم روح کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔