چین کو امریکی اے آئی چپس برآمد کرنے پر پابندی ہٹانے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ چین کو اینویڈیاکے H200 چپس پر برآمدی کنٹرول ہٹا رہے ہیں۔ٹرمپ نےسوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا کہ میں نے چین کے صدر شی کو مطلع کیا ہے کہ امریکہ اینویڈیاکو اپنی H200 مصنوعات چین اور دیگر ممالک میں منظور شدہ صارفین کو بھیجنے کی اجازت دے گا، ایسی شرائط کے تحت جو مضبوط قومی سلامتی کو جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہیں۔ صدر شی نے اس کا مثبت جواب دیا۔

ٹرمپ نے مزید کہاکہ اینویڈیاکی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 25 فی صد امریکی حکومت کو جائے گا۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ محکمہ تجارت اے ایم ڈی ، انٹیل اور دیگر امریکی چپ کمپنیوں کے لیے بھی اسی طرح کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے رہا ہے۔

اینیویڈیا، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی اور سرکردہ چپ میکر کمپنی ہے۔ ٹرمپ کی گزشتہ ہفتے کمپنی کے سی ای او جینسن ہوانگ سے ملاقات ہوئی تھی۔

Nvidia کے ترجمان کا کہناہے کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس فیصلے کی تعریف کرتے ہیں کہ امریکہ کی چپ انڈسٹری کو زیادہ معاوضہ دینے والی ملازمتوں اور مینوفیکچرنگ کی حمایت کرنے کے لیے مقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ محکمہ تجارت کے ذریعے منظور شدہ تجارتی صارفین کو H200 کی پیشکش، ایک سوچے سمجھے توازن کو قائم کرتی ہے جو امریکہ کے لیے بہت اچھا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔