فوٹو سوشل میڈیا۔کشمیر پریمیئرلیگ اکائونٹ

کشمیر پریمیئر لیگ کے تیسرے سیزن میں جدت لانے کا فیصلہ

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت کشمیر پریمیئر لیگ (KPL) کے تیسرے سیزن کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر لیگ کی تیاریوں، لائحہ عمل اور کرکٹ آپریشنز کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کے پی ایل چیف ایگزیکٹو آفیسر چوہدری شہزاد اختر، جنرل مینیجر آپریشنز ملک خرم شہزاد اعوان اسپورٹس اینالسٹ، پی سی بی لیول II کوالیفائیڈ مینیجر کرکٹ آپریشنز تنویر احمد مغل نے شرکت کی۔

 

کے پی ایل پر اجلاس کے شرکا نے وزیراعظم کو تیسرے سیزن کی تیاریوں، نئے اقدامات اور مجوزہ ٹائم لائن پر مکمل بریفنگ دی۔پلیئر ڈویلپمنٹ، ٹیم اسٹرکچر، ڈرافٹ سسٹم، میچ آپریشنز، امپائرنگ، اسکورنگ اور براڈکاسٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ آئندہ سیزن کو بہتر بنانے کے لیے ایک جامع فریم ورک تیار کیا جا رہا ہے۔شرکا نے لیگ کے آپریشنل سسٹم کو مزید موثر بنانے، نوجوان ٹیلنٹ کو زیادہ مواقع فراہم کرنے اور ریاست میںکرکٹ کو فروغ دینے کے لیے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا۔ تیسرے سیزن کی تیاریوں کو تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کے پی ایل کو ریاست کا اہم اسپورٹس برانڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے یہ پلیٹ فارم انتہائی موثر ہے، اور حکومت لیگ کی مکمل سپورٹ جاری رکھے گی۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تیاریوں اور مینجمنٹ میں بہترین معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ کے پی ایل کا تیسرا سیزن زیادہ کامیاب، مضبوط اور شاندار ہوگا، اور ریاست کے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں آگے بڑھنے کے مزید مواقع فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔