مکہ مکرمہ میں سعودی حکام نے منشیات اسمگلنگ کے مقدمات میں ایک پاکستانی اور دو افغان شہریوں کی سزائے موت پر عملدرآمد کر دیا۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق افغان شہری مملکت میں میتھ اسمگل کرنے جبکہ پاکستانی شہری ہیروئن اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے۔
وزارت کے مطابق تینوں ملزمان پر عائد الزامات مکمل طور پر ثابت ہوئے، جبکہ اپیلوں میں بھی ان کی سزاؤں کو برقرار رکھا گیا۔ قانونی مراحل مکمل ہونے کے بعد آج ان کی سزائے موت نافذ کر دی گئی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت منشیات کے پھیلاؤ کی روک تھام اور شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مجرمان کے خلاف سخت ترین اقدامات جاری رکھے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos