موسیٰ خیل:چوری کا شبہ،8 افراد کو دہکتےانگاروں پر چلا دیا گیا

 

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلانے کی ایک ویڈیو منظرعام پر آ گئی ہے، جس نے علاقے میں ہلچل مچادی ہے۔

قبائلی رسم کے مطابق بعد ازاں ان افراد کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔ مقامی مکینوں کا الزام ہے کہ اس رسم کی سربراہی بزدار چراوہے اور غلام محمد نندوانی نے کی۔

ذرائع کے مطابق اس واقعے کی اطلاع سرکاری اداروں کو دی گئی تھی، تاہم ابھی تک کسی قسم کا کوئی جواب یا کارروائی سامنے نہیں آئی۔

یہ واقعہ قبائلی علاقوں میں پرانی رسومات اور انصاف کے غیر روایتی طریقوں پر سوالات اٹھاتا ہے، جبکہ انسانی حقوق کے حلقے اس قسم کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔