بنگلادیش پریمیئر لیگ کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی جاری

 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے لیے 9 قومی کرکٹرز کو این او سی (No Objection Certificate) جاری کر دیے ہیں۔ این او سی 23 جنوری 2026 تک کے لیے کارآمد ہوں گے۔

این او سی حاصل کرنے والے کرکٹرز میں محمد نواز، حسین طلعت، احسان اللّٰہ، حیدر علی، ابرار احمد، خواجہ نافع، سلمان ارشاد، فہیم اشرف اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ پی سی بی نے اب تک کی این او سی فہرست کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔

بی پی ایل 26 دسمبر 2025 سے 24 جنوری 2026 تک کھیلی جائے گی، جس میں بنگلہ دیش کے بہترین ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلے متوقع ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔