اسلام آباد ہائیکورٹ نے یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ہدایت دی ہے کہ وہ 10 دن کے اندر متعلقہ عدالت سے رجوع کریں۔
دونوں یوٹیوبرز اور ٹک ٹاکرز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ رجب بٹ اور ندیم نانی والا کے خلاف لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) میں مقدمات درج ہیں، جن میں گیمنگ ایپ اور دیگر سائبر کرائم سے متعلق الزامات شامل ہیں۔
برطانیہ سے بے دخلی کے بعد رجب بٹ اور ندیم نانی والا گزشتہ رات پاکستان واپس پہنچے، جہاں وہ برٹش ایئرویز کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد آئے۔ ان کے خلاف مقدمات رواں سال ستمبر میں NCCIA نے درج کیے تھے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے راہداری ضمانت منظور ہونے کے بعد دونوں یوٹیوبرز کو عارضی طور پر قانونی تحفظ حاصل ہو گیا ہے، تاہم انہیں متعلقہ عدالت کے فیصلے کا انتظار کرنا ہوگا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos