پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا

پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا ہے۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے مطابق فیفا نے پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو فیفا سیریز میں شمولیت کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایف ایف نے بتایا کہ فیفا سیریز میں شمولیت پاکستان میں ویمنز فٹبال کی بڑھتی ہوئی ترقی اور اس شعبے میں کام کرنے والی ٹیموں کی محنت کا اعتراف ہے۔ پاکستان ویمنز نیشنل ٹیم کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہے، جس سے کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل سطح کے مقابلے کھیلنے کا موقع ملے گا۔

واضح رہے کہ فیفا سیریز 2026 میں مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی، جس کا آغاز برازیل، آئیوری کوسٹ اور تھائی لینڈ میں ہوگا۔ خواتین فیفا سیریز کے تمام گروپس کا اعلان 2026 کے اوائل میں متوقع ہے۔

یہ شمولیت پاکستان ویمنز فٹبال کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور بین الاقوامی سطح پر ٹیم کی پہچان میں اضافہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔