کراچی،واٹر ٹینکر کی ٹکر سے فرسٹ ایئر کا طالب علم جاں بحق

کراچی (صباح نیوز)کراچی میں واٹر ٹینکر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی ۔ سرجانی ٹاؤن میں فور کے چورنگی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق واٹرٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں کالج جانے والا موٹرسائیکل سوار طالبعلم عابد رئیس جاں بحق ہوگیا۔ عابد رئیس عثمان پبلک اسکول میں فرسٹ ایئر پری انجینئرنگ کا طالب علم تھا۔ اور گھر سے کالج جارہا تھا ۔حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹرٹینکر کو آگ لگادی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔