لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار امریکی ڈالر کرنے کی درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے فہمید نواز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے اور اسے اخباروں میں خبریں شائع کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت کے فیصلے کے بعد یہ معاملہ مزید قانونی کارروائی کے لیے قابل غور نہیں رہا، اور درخواست گزار کو آگاہ کر دیا گیا کہ آئندہ ایسے معاملات میں متعلقہ قانونی دائرہ اختیار کے تحت درخواست دائر کی جائے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos