فلوریڈا میں ایک چھوٹے طیارے نے ہائی وے پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران ایک کار سے ٹکر ماری، جس کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق یہ سنگل انجن بیچ کرافٹ 55 طیارہ تھا، جس میں دو افراد سوار تھے۔ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دی اور ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی، تاہم طیارہ ایک ٹویوٹا کیمری پر جاگرا۔
حادثے میں 57 سالہ خاتون ڈرائیور زخمی ہوئیں اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ پائلٹ اور ان کا ساتھی محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ایمرجنسی ٹیموں نے ملبہ ہٹانے کے لیے کئی گھنٹے کارروائی کی۔
A plane made an emergency landing on I-95 in Brevard County, FL.
The plane crashed into a Camry and the driver suffered minor injuries; both people on the plane were not injured…#driving #flying #crash #florida #FloridaMan #commute #florida pic.twitter.com/TghZeX8iWB
— Mrgunsngear (@Mrgunsngear) December 10, 2025
تصاویر میں طیارہ شاہراہ کے میڈین پر پھنسا ہوا دکھائی دیتا ہے، جبکہ آس پاس سڑک پر ملبہ بکھرا ہوا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ طیارے کے انجن میں خرابی کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
اسی دوران چند گھنٹے قبل فلوریڈا میں ایک اور چھوٹے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کے دوران ڈی لینڈ ہائی سکول کے قریب زمین پر گرنے کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا گیا اور شاہراہ کئی گھنٹے بند رہی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos