فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

مراکش، 2 رہائشی عمارتیں گرنے سے 22 افراد جاں بحق

رباط: مراکش کے شمال مشرقی شہر فیض میں 2 رہائشی عمارتیں گرنے سے 22افراد جاں بحق ہو گئے۔

دارالحکومت رباط سے عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا عمارتیں گرنے سے 22 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 16 زخمی ہیں۔یہ عمارتیں فیض شہر کے گنجان آباد علاقے المسیرہ میں واقع ہیں، یہ دونوں 4 منزلہ عمارات بدھ کی صبح گریں۔

مقامی حکام کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جس عمارت میں جشن منایا جا رہا تھا وہاں آٹھ خاندان رہتے تھے۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے، جس نے اپنی بیوی اور تین بچوں کو کھو دیا، نے مقامی میڈی ون ٹی وی کو ابتدائی طور پر بتایا کہ ریسکیورز ایک لاش کو نکالنے میں کامیاب ہو گئے تھے، لیکن وہ اب بھی دوسرے کا انتظار کر رہا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔