فوٹو سوشل میڈیا
فوٹو سوشل میڈیا

نیشنل گیمز : میراتھون پاکستان نیوی کے شہباز مسیح نے جیت لی

کراچی: 35ویں نیشنل گیمز کا میراتھون ایونٹ پاکستان نیوی کے ایتھلیٹ شہباز مسیح نے اپنے نام کر لیا،واپڈا نے سلور اور نیوی نے برانز میڈل حاصل کیا۔

منگل کی صبح 42کلومیٹر طویل فاصلے کی حامل میراتھون کا انعقاد کیا گیا جس میں تمام ٹیموں کے ایتھلیٹس شامل تھے۔میراتھون کے لئے ٹریفک اور سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے۔

پاکستان نیوی کے شہباز مسیح نے مقررہ فاصلہ دو گھنٹے25منٹ اور 23سیکنڈز میں مکمل کر کے گولڈ میڈل جیتا۔واپڈا کے شیر خان نے دو گھنٹے،29منٹ اور چھ سیکنڈز کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔پاکستان نیوی کے شعیب اختر نے دو گھنٹے35منٹ اور 17سیکنڈز کے وقت کے ساتھ برانز میڈلز حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔