فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں متحدہ عرب امارات پہلے نمبر پر

رواں برس 2025 کے لیے آرٹن کیپیٹل نے عالمی پاسپورٹ انڈیکس جاری کردیا جس میں متحدہ عرب امارات نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پہلے نمبر پر آنے والا یہ مسلم ملک متحدہ عرب امارات ہے جس کے سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول، معاشی استحکام اور مربوط سفارتی تعلقات نے مسلسل ساتویں برس بھی اعزاز برقرار رکھنے میں مدد دی۔

اس فہرست میں سنگاپور نے حیران کن طور پر 30 ویں نمبر سے ترقی کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر جگہ بنائی جہاں وہ اسپین کے ساتھ مشترکہ طور پر کھڑا ہے۔

ان دونوں ملکوں کے شہری 175 ممالک میں بغیر ویزا سفر کرسکتے ہیں۔ تیسرے نمبر پر 10 ممالک مشترکہ طور پر ہیں جن کے شہریوں کو 174 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل ہے۔

اسی طرح درجہ بہ درجہ دیگر ممالک کا نمبر آتا ہے سب سے کمزور پاسپورٹ میں بالترتیب  افغانستان، شام اور عراق ہیں جس کے بعد پاکستان کا نمبر ہے۔ پاکستانی پاسپورٹ صرف 45 ممالک میں ویزا فری سفر کیا جا سکتا ہے۔

اس کے برعکس یمن، بنگلا دیش، شمالی کوریا، فلسطین اور اریٹیریا نے بھی اپنی پوزیشن کو کافی بہتر کیا ہے۔ بھارت کا نمبر 69 واں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔