امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار جہاز ’دی اسکیپر‘ کو قبضے میں لے لیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ جہاز ایک ایسے غیر قانونی شپنگ نیٹ ورک سے منسلک تھا جو مبینہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی معاونت کرتا ہے۔
امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق ایف بی آئی، ہوم لینڈ سیکیورٹی، کوسٹ گارڈ اور محکمہ دفاع نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے عدالتی وارنٹ پر عملدرآمد کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس جہاز پر کئی سال سے پابندیاں عائد تھیں۔
رپورٹس کے مطابق ’دی اسکیپر‘ کو وینزویلا اور ایران کے درمیان تیل کی غیر قانونی ترسیل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے صدر نکولس میدورو پر دباؤ بڑھانے کے لیے کارروائیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos