اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان انڈر 19 ٹیم دبئی پہنچ گئی

پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں حصہ لینے کے لیے دبئی پہنچ گئی ہے، جہاں 12 سے 21 دسمبر تک جاری رہنے والا ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان گروپ اے میں بھارت، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ شامل ہے، جبکہ ٹیم اپنا پہلا میچ ملائیشیا کے خلاف میدان میں اترے گی۔

روانگی سے قبل کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل کرکٹ اکیڈمی میں سات روزہ تربیتی کیمپ مکمل کیا گیا۔ ٹیم مینیجر اور مینٹور کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے والے سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ کھلاڑیوں کو بھرپور اعتماد اور سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں نے محنت اور لگن کا مظاہرہ کیا، خامیوں کو دور کرنے اور صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی گئی۔ سرفراز احمد نے امید ظاہر کی کہ پریکٹس سیشنز کھلاڑیوں کے لیے مفید ثابت ہوں گے اور ٹیم دبئی کے حالات سے جلد ہم آہنگ ہو کر بہترین نتائج دے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔