سمندری ڈرونز سے روسی آئل ٹینکر پر یوکرین کاحملہ

بحیرہ اسود میں یوکرین نے روسی تیل بردار ٹینکر کو سمندری ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں جہاز مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ یہ روسی بحری اثاثوں پر گزشتہ دو ہفتوں کے دوران یوکرین کا تیسرا سمندری حملہ ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق ٹینکر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ یوکرین کے خصوصی اقتصادی زون سے گزرتے ہوئے روسی بندرگاہ کی جانب جا رہا تھا۔ سیکیورٹی سروس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ڈرون نے پوری قوت سے جہاز سے ٹکر ماری، جس سے جہاز شدید نقصان کا شکار ہو کر ناکارہ ہو گیا۔ واقعے میں ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

یوکرینی حکام نے حملے کی ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس میں ٹینکر کو آگ میں گھرا اور تباہ شدہ حالت میں دکھایا گیا ہے۔

دو ہفتوں کے اندر یہ روسی بحری جہازوں پر یوکرین کا تیسرا حملہ ہے، جس سے بحیرہ اسود میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔