مراکش:دو عمارتیں گرنے سے ہلاکتیں 22 تک پہنچ گئیں
مراکش:دو عمارتیں گرنے سے ہلاکتیں 22 تک پہنچ گئیں

مراکش:دو عمارتیں گرنے سے ہلاکتیں 22 تک پہنچ گئیں

مراکش کے شہر فیس میں دو عمارتیں گرنے کے حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 22 ہو گئی ہے جبکہ 16 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک عمارت کی چھت پر تقریب جاری تھی اور دوسری عمارت خالی تھی۔ اطراف کی دیگر عمارتیں حفاظتی اقدامات کے طور پر خالی کروا دی گئی ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ اب تک عمارتیں زمین بوس ہونے کی واضح وجہ معلوم نہیں ہو سکی، اور تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے تاکہ حادثے کے اسباب کا تعین کیا جا سکے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔