جنگی میدان میں ٹیکنالوجی کا انقلاب،دنیا کا پہلا AI فوجی متعارف

جدید عسکری ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، امریکی ٹیک کمپنی فاؤنڈیشن نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت سے چلنے والا فوجی فینٹم MK-1 تیار کر لیا ہے۔ یہ انسان نما روبوٹ مستقبل کی جنگوں میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

فینٹم MK-1 کا قد 5 فٹ 9 انچ اور وزن 176 پونڈ ہے جبکہ یہ پانچ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ روبوٹ عسکری تنصیبات تعمیر کرنے، مورچوں کا دفاع کرنے اور دشمن کے مورچوں کو نشانہ بنانے جیسے کام انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی فوج اس AI فوجی میں گہری دلچسپی لے رہی ہے اور اسے عملی میدان میں استعمال کرنے کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کا مشن ایسا روبوٹ تیار کرنا ہے جو وہ تمام خطرناک اور مشکل کام انجام دے سکے جو عام طور پر انسانی فوجیوں کے لیے جان جوکھم ہوتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے تحقیق، ٹیسٹنگ اور سرمایہ کاری کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔