حیدر علی انگلینڈ کے دورے کے دوران ایک برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کے ذریعے مانچسٹر پولیس میں ریپ کے مقدمے کا سامنا کر رہے تھے۔ الزام سامنے آنے کے بعد پی سی بی نے فوری طور پر ان کی عارضی معطلی کا اعلان کیا تھا اور معاملے کی مکمل تحقیقات کا انتظار کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بیٹر حیدر علی کی عارضی معطلی ختم کرتے ہوئے انہیں دوبارہ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ حیدر علی سمیت متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کو بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں حصہ لینے کے لیے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، فہیم اشرف، حسین طلعت، خواجہ نافع اور احسان اللہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی ستمبر میں مانچسٹر میں الزامات سے بری ہونے کے بعد کسی بھی میچ میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos