ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 سے قبل ٹیموں کا حتمی شیڈول جاری

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کی تیاریوں کا مرحلہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ ورلڈ کپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا، اور فل ممبر ٹیموں کی کسی بھی اضافی سیریز کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم 6 میچز کھیلے گی، جن میں جنوری میں 3 میچز سری لنکا میں اور 3 ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کے خلاف ہوں گے۔

دوسری جانب افغانستان، بنگلہ دیش، آئرلینڈ اور زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کوئی میچ نہیں کھیلیں گے۔

دیگر ٹیموں کے شیڈول کے مطابق:

بھارت: ہوم گراؤنڈ پر 5 میچز، مجموعی طور پر 10 میچز (دسمبر و جنوری)،جنوبی افریقہ: 8 میچز،سری لنکا: 6 میچز (ہوم گراؤنڈ)،نیوزی لینڈ: 5 میچز،آسٹریلیا، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز: 3، 3 اور 3 میچز

پاکستان ٹیم کے لیے آسٹریلیا کے خلاف 3 اور سری لنکا میں انگلینڈ کے خلاف 3 میچز شیڈول کیے گئے ہیں تاکہ ٹیم ورلڈ کپ سے قبل مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اترے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔