نیتن یاہوکی مودی کو فون کال،اسٹرٹیجک پارٹنرشپ بڑھانے پر اتفاق

اسرائیلی اور بھارتی وزرائے اعظم کی ٹیلی فونک گفتگومیں اسٹرٹیجک شراکت بڑھانے پر اتفاق ہواہے۔نیتن یاہونے نریندرمودی کو کال کی اور دونوں رہنماؤں نے ہندوستان،اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، دہشت گردی کے خلاف زیرو ٹالرنس نکتہ نظر کا اعادہ کیاگیا۔

بھارتی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک پریس نوٹ کے مطابق ہندوستان،اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی مفادات کے لیے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی سختی سے مذمت کی اورمغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مودی نے غزہ امن منصوبے کے جلد نفاذ سمیت خطے میں ایک منصفانہ اور پائیدار امن کی کوششوں کے لیے ہندوستان کی حمایت کایقین دلایا۔دونوں رہنماؤں نے رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

نریندرمودی نے ایکس پر ٹویٹ میں کہا کہ اپنے دوست وزیر اعظم نیتن یاہو سے بات کی۔ ہم نے ہندوستان،اسرائیل اسٹریٹجک پارٹنرشپ میں پیش رفت کا جائزہ لیا اور اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرنے پر اتفاق کیا۔ دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کے لیے ہمارے مشترکہ عزم کا اعادہ بھی کیا۔ ہندوستان خطے میں منصفانہ اور پائیدار امن کے حصول کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔