فائل فوٹو
فائل فوٹو

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کی حالت نازک، وینٹی لیٹر پر منتقل

  ڈھاکا: بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق میڈیکل بورڈ نے بتایا کہ خالدہ ضیا شدید سانس کی تکلیف اور متعدد اضافی طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں.

ڈاکٹروں کے مطابق ان کے نظامِ تنفس اور دیگر اہم اعضا کو سپورٹ فراہم کرنے کے لیے انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء گزشتہ ماہ 23 نومبر کو دل اور پھیپھڑوں میں انفیکشن کی شکایت پر اسپتال منتقل کی گئی تھیں، جہاں ان کی حالت مسلسل بگڑتی رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔