ڈھاکا: پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے بنگلادیش ویمن انڈر 19 ٹیم کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 3-2 سے اپنے نام کر لی۔
کاکسز بازار اکیڈمی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جو 19 اعشاریہ 1 اوور میں 84 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔سعدیہ اختر 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم کی طرف سے بریرہ سیف نے 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، روزینہ اکرم نے 16 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان انڈر 19 نے مطلوبہ ا سکور 17 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا، بریرہ سیف پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔
Barira Saif is the player of the match against Bangladesh Women's U19 for her disciplined spell of 3-16 👏#PakistanFutureStars | #BANWvPAKW | #BackOurGirls pic.twitter.com/Us2YP1abUD
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 12, 2025
چیئرمین پی سی بی کی ٹیم کو مبارکباد
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ویمن انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑیوں نے اچھی کارکردگی سے بنگلادیش کو شکست دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos